تحریک انصاف کی ریلی ڈی چوک پہنچنے اورنعرے لگانے پر عامر مغل گرفتار۔

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے ڈی چوک پہنچنے اوراس موقع پر نعرے لگانے پر ریجنل صدر اسلام آباد عامر مغل کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ راولپنڈی میں تھانہ چونترہ پولیس نے ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے رہنماء کرنل (ر)اجمل صابر راجہ اور چوہدری محمد امیر افضل کو ساتھی کارکنوں کے ہمراہ گرفتارکرلیا تھانہ چونترہ کی چوکی چک بیلی خان پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماوں کو گرفتار کیا۔

ای پیپر دی نیشن