پاکستان اورافغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک انہتر سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

واشنگٹن میں اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے، رچرڈ ہالبروک کو جمعہ کے روزطبعیت خراب ہونے پرواشنگٹن کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،جہاں وہ تین روز زیرعلاج رہے، ڈاکٹروں نے ان کے دل کی شریان کی سرجری بھی کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ، ہالبروک چوبیس اپریل انیس سو اکتالیس کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق امریکہ کی حکمران جماعت ڈیموکریٹ پارٹی سے تھا،رچرڈ ہالبروک دوجنوری دو ہزارنوکو پاکستان اورافغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی مقررہوئے تھے اور نو فروری کو پاکستان کا پہلا دورہ کیا،رچرڈ ہالبروک کی بطور سفارت کار پہلی تعیناتی ویت نام میں ہوئی، انیس سو پچانوے میں بوسنیا میں قیام امن کیلئے ہالبروک نے اہم کردار ادا کیا، انہیں سات بارنوبل انعام کیلئے بھی نامزد کیاگیا، امریکی صدرباراک اوباما سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے رچرڈ ہالبروک کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ہے

ای پیپر دی نیشن