سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی نےکہا ہے کہ وزارت میں اعتماد کے لوگ نہیں تھے،ثبوت دیئے جاتے تو خود ہی مستعفی ہو جاتا

Dec 14, 2010 | 17:00

سفیر یاؤ جنگ
حامد سعید کاظمی کالا شاہ کاکو میں علماء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ انہیں الزامات کی بنا پرنہیں کابینہ کے ڈسپلن توڑنے پر فارغ کیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس پہلے یہ وزارت تھی انکی لابی بہت مضبوط ہے اور ان کا مقصد اس وزارت کو حاصل کرنا تھا،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اتحادیوں نے الزامات کی بارش کردی تھی، تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ثبوت دئیے جاتے تو خود ہی مستعفیٰ ہو جاتا، مجھ پر الزام عائد تھا لیکن سلوک مجرموں والا کیا گیا، انہوں نے کہا کہ میری بے گناہی کی شہادت محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان نے دی،تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی نے کہا کہ انکی وزارت میں اعتماد کے لوگ موجود نہیں تھے اوراہل سنت جماعت کا کوئی اور رہنما بھی مذہبی امور کا وزیر بنا تو اس کا بھی یہی حال ہو گا۔
مزیدخبریں