سپریم کورٹ نے رینٹل پاورکیس کی سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کردی ۔

Dec 14, 2010 | 17:05

سفیر یاؤ جنگ
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس غلام ربانی اور جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے پر مشتعمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے جینکو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو محمد مالک کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت کے موقع پر عدالت کو بتائیں کہ گڈو رینٹل پاور پروجیکٹ نوڈیرو ٹو میں مشینری کی تنصیب کے لیے پیشگی دو ارب روپیہ کس کے کہنے پر دیئےگئےتھے،اور کون کون ذمہ دار ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کر دی۔
مزیدخبریں