وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی کی برطرفی پر مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں جے یوآئی کی مجلس شوریٰ اور اراکین پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ممکن نہیں رہا۔ جے یوآئی ف کے مزید دو وزراء بھی آج مستعفی ہورہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی نے یک طرفہ فیصلہ کرکے مصالحتی پالیسی ختم کی ۔ان کا کہنا تھا کہ جے یوآئی کوکسی بھی فیصلے میں اعتماد میں نہیں لیاجاتا۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ جے یوآئی نے حکومت سے علحیدگی کا اعلان کیا ہے پارلیمانی پارٹیوں سے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں آر
جی ایس ٹی کی مخالفت میں ووٹ دیں گے
جے یوآئی کے دووفاقی وزرا رحمت اللہ کاکڑاورمولاناعظاء الرحمان نے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کواپنے استعفے بھجوادئیے ہیں۔ رحمت اللہ کاکڑکے پاس ہاﺅسنگ و تعمیرات کاقلمدان تھا جبکہ مولاناعطاء الرحمان سیاحت کے وفاقی وزیرتھے۔استعفے بھجوانے کے بعد دونوں نے اپنے زیراستعمال سرکاری گاڑیاں بھی واپس کردی ہیں