پشاورشہراورکینٹ کےعلاقے میں سکیورٹی انتظامات کا فائنل راؤنڈ آج سے شروع ہوگیا ہے ، اس سلسلے میں قصہ خوانی ، محلہ خوادار، یک توت اور دیگر حساس علاقوں میں اج سے دسویں محرم تک تمام مارکیٹ ایسوسی ایشن کےذریعے دکانیں بند کرنے کے احکامات جاری کیے گیے ہیں دوسری طرف بازاروں کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں بند کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی مقصد کی خاطرسرکاری ملازمین کو گاڑی اورموٹرسائیکل استعمال نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔