چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز احمد چوہدری اور پرنسپل سیٹ کے ججز نے بار کا دورہ کیا اور انفرادی طور پر وکلاء سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر وکلاء نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز احمد چوہدری کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکی تقرری کو عدلیہ اور عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ استقبالیے میں لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو وکلاء کے مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ استقبالیہ کے بعد چیف جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر بیان بازی کرنا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے منصب کے شایان شان نہیں۔