قانون وانصاف اورپارلیمانی امورکے وفاقی وزیربابر اعوان نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والا ہرشخص آرجی ایس ٹی کی مخالفت کررہا ہے، ہم تمام بڑی مچھلیوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

Dec 14, 2010 | 21:18

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں منی لانڈرنگ کے بارے میں منعقد کی گئی کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف آرجی ایس ٹی کی مخالفت کرتے ہیں تو یہ ان کی صوابدید ہے، مشترکہ مفادات کونسل کے اعلامیے اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں دی گئی سفارشات کے بعد یہ بات واضح ہے کہ تمام صوبے اورجماعتیں آرجی ایس ٹی لگانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز کے حوالے سے ان کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے ان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے ۔ بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب میں طلباء اور اساتذہ کے مطالبات درست ہیں اورہم ان کا ساتھ دیں گے ۔ پیپلز پارٹی نجکاری کے نام پر سکولوں اور کالجوں کو قبضہ مافیا کے حوالے کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ نواز شریف اور دیگر راہنماوں کو صدر زرداری کی طرف سے دعوت کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ ہم چین کے سامنے پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانا چاہتے ہیں اس لیے تمام قومی قیادت کو ایک میز پر بٹھائیں گے۔
مزیدخبریں