چینی سفیر زینگ یان نے یہ بات نئی دہلی میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے یہ بیان ایسے موقع پر دیا ہے جب چین کے وزیراعظم وین جیا باؤ عنقریب بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں ۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی عوام کی رہنمائی کریں تاکہ الفاظ کی جنگ سے گریز کیا جائے ۔ بھارت کی خارجہ سیکرٹری نروپماراؤ نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔ نروپما راؤ کا کہنا تھا کہ بھارت چین کے معاملے میں حقیقت پسندانہ سوچ رکھتا ہے اور دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کے خلاف غلط تصورات کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔