کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر گیارہ ہزارچھ سو پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رحجان رہا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے جاری تیزی اختتام تک برقرار رہی،ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرنے میں کامیاب رہا۔کاروبار کے اختتام پر سیمنٹ ،فرٹیلائزر،اور پاور سیکٹر میں شیئرز کی فروخت کے باعث انڈیکس گیارہ ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھہترپوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار چھ سو تہتر پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم چودہ کروڑتئیس لاکھ شیئرز رہا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں چار کروڑ شیئرز کم ہے۔آج سب سے زیادہ سودے پی ٹی اے کے شیئرزمیں ہوئے ۔ ادھر لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی اورایل ایس ای تین ہزار چھ سو انتیس پوائنٹ پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو سینتیس کمپنیوں کے بہتر لاکھ پچیس ہزار تین سو چار شیئرزکا کاروبار ہوا۔تیس کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، چھتیس کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ اکہتر کمپنیوں کے شیئرز میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن