لاہورہائیکورٹ میں سردارلطیف کھوسہ کو نااہل قراردئیے جانےسے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور، وفاقی اورصوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ آفاق احمد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیاہے کہ ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے گورنرپنجاب لطیف احمد کھوسہ ناجائز طورپر سارے فنڈز جنوبی پنجاب میں استعمال کررہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبہ بن جانے کی صورت میں پنجاب کے وسائل ضائع ہوں گے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ گورنر پنجاب کو فنڈز کے ناجائز استعمال سے روکا جائے اورانہیں نااہل قراردیاجائے۔ فاضل عدالت نے وفاقی اورصوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیس دسمبر کو جواب طلب کرلیاہے۔

ای پیپر دی نیشن