خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں اور امن لشکرکے درمیان جھڑپوں میں دورضاکارشہید، دوزخمی ۔

خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں شدت پسندوں اورباڑہ امن لشکر کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ دوسری جانب شلوبر میں ہی دو کالعدم تنظیم لشکراسلام اور انصارالاسلام کے درمیان رات سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ دونوں اطراف سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق کالعدم لشکر اسلام نے خاصہ دار فورس کے پانچ اہلکاروں کو اغوا کرکے ان میں سے ایک کوقتل کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن