عدالت سے نوٹس جاری ہونا پریشانی کی بات ہے نہ ہی کسی ملزم پرفرد جرم عائد ہوئی۔ سردارلطیف کھوسہ

لاہورکے مقامی ہوٹل میں نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی مقدمہ میں خواہ وہ درست ہویاغلط عدالت نوٹس جاری کرتی ہے اس کا کوئی جواب دیتا ہے اورکوئی نہیں دیتا گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ عدالتیں آیئن کے دائرہ اختیارمیں رہ کرکام کرتی ہیں جب عدلیہ میں آئین کے آرٹیکل 248 کی تشریح کی باری آئے گی تودیکھا جائے گا صدرزردای کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدرکو بیرون ملک جانے کے لیے کسی کواعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں،

ای پیپر دی نیشن