پاک بحریہ نے انسداد دہشتگردی کی کثیر القومی ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی کثیر القومی ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ پاک بحریہ کے حوالے کر دی گئی۔ اس سلسلے میں ترک نیوی کے جہاز جیملک پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے کموڈور ایم ہشام نے ترکش نیوی کے ریئر ایڈمرل اگزکرامان سے ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ حاصل کی۔ تبدیلی کمانڈ کے موقع پر کموڈور ای ہشام نے خطے میں بحری قزاقی کے روک تھام کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ایڈمرل اگزکرامان کے کردار کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن