ےوکرائن : پارلےمنٹ میں دوسرے روز بھی ہنگامہ، کپڑے پھاڑ دیئے، انڈے پھینکے


کیو (اےن اےن آئی) یوکرائن کی نومنتخب پارلیمنٹ میں سپےکرکے انتخاب کے موقع پر دوسرے روز بھی ارکان آپس میں گھتم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر مکوں اور انڈوںکی بارش کردی۔یوکرائن کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ معمول کی بات ہے تاہم اس بار ارکان میں اتنی دھینگا مشتی ہوئی کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہنگامہ آرائی کے اعتبار سے یوکرائن کی پارلیمنٹ کا دنیا میں پہلا نمبر ہے،غےرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائن کی نو منتخب پارلیمنٹ کے اجلاس میں جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب پارلیمنٹ کے اسپیکر کے اعلان سے کچھ دیر قبل اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراﺅ کرلیا اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن میں دھاندلی سے جیتی اس موقع پر حکومتی ارکان بھی وہاں پہنچ گئے اور ایک دوسروں کو دھکے دیئے مکے مارے اور انڈے پھینکے۔واضح رہے کہ یوکرائن کی پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی کوئی نئی بات نہیں۔گزشتہ روزبھی قائد ایوان کے انتخاب کے دوران ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔اوریوکرائن کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی معمول کی بات ہےتاہم اس بار ارکان میں اتنی دھینگا مشتی ہوئی کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،ہنگامہ آرائی کے اعتبار سے یوکرائن کی پارلیمنٹ کا دنیا میں پہلا نمبر ہے۔یہاں عوامی نمائندوں کے باہم دست و گریباں ہونے کے مناظر اکثر وبیشتر میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ادھر پارلیمنٹ نے میکولاآزروف کو دوسری بار ملک کا وزیراعظم منتخب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن