قندھار (اے ایف پی) جنوبی افغانستان میں نیٹو بیس پر خودکش کار بم دھماکے میں 2 شہری ہلاک اور 3 فوجیوں سمیت 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس چیف جنرل عبدالرزاق نے بتایا کہ نیٹو فوجیوں کا قافلہ قندھار ایئربیس میں داخل ہو رہا تھا جب بمبار نے بارودی گاڑی اڑا دی، فوجی حکام کے مطابق کچھ دیر قبل امریکی وزیر دفاع پنیٹا اس بیس کا دورہ کرکے کابل پہنچے تھے، وہ اور ان کا وفد محفوظ رہے۔ یہ اس سال دوسرا موقع ہے کہ پنیٹا کے افغانستان دورے کے دوران حملہ ہوا ہے۔ نیٹو اور افغان حکام نے قندھار میں دھماکے کا الزام طالبان پر لگایا ہے، نیٹو نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔