اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) حکومت نے پورٹ پر رکھے ہوئے مال پر ڈیمرج چارجز معاف کردئیے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق 2 دسمبر سے 12 دسمبر تک ڈیمرج چارجز معاف کردئیے گئے۔ وزارت بندرگاہ و جہاز رانی کے مطابق اس معاملے میں مال بھیجنے والے کی کوئی غلطی نہیں تھی۔ ہڑتال کے دوران پورٹ پر رکھے ہوئے مال پر ڈیمرج نہیں لگایا جائیگا۔
حکومت نے ہڑتال کے دوران کراچی بندرگاہ پر رکھے گئے مال پر ڈیمرج چارجز معاف کردئیے
Dec 14, 2012