میامی (رائٹرز) گوانتاناموبے میں قید نائن الیون کے مشتبہ منصوبہ سازوں پر دوران حراست سی آئی اے کے مظالم کو امریکی فوجی جج نے منظرعام پر نہ لانے کا حکم دیدیا۔ نائن الیون کے مبینہ منصوبہ سازوں میں خالد شیخ محمد سمیت چار پاکستانی، یمنی اور سعودی قیدی شامل ہیں۔ امریکی جج کرنل جیمز پویل نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ یہ معاملہ سی آئی اے کی دستاویزات اور حکومت کے اقدامات میں خفیہ رکھنا ضروری ہے۔