لاہور (وقائع نگار) صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے بھر کے پولیس افسروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ”پتنگ مافیا“ کو گرفت میں لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں۔ بتایا گیا ہے کہ متذکرہ ہدایات چند دنوں سے لاہور اور دیگر بعض بڑے شہروں میں پتنگ بازی کے بارے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ صوبائی حکومت پتنگ بازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ”شہریوں“ کی گردنیں محفوظ ہیں مگر ”پتنگ مافیا“ انسانی زندگیوں کو نظرانداز کر رہا ہے اور بسنت منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں شہریوں نے ایک بار پھر وزیراعلی اور آئی جی پولیس کی توجہ پتنگ مافیا اور بسنت منانے کی تیاریوں میں مصروف افراد کو ”شکنجہ“ میں لینے کے لئے سخت اقدامات کریں اور بسنت منانے کے بہانے موٹرسائیکلوں پر پابندی عائد کنے کی جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ان کو سختی سے کچل دیا جائے۔