چیف ٹریفک آفیسر کی ”ہیلمٹ آگاہی مہم“ شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے

Dec 14, 2012

لاہور (نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسرلاہور کیپٹن(ر)سہیل چوہدری نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار شہریوں میں ہیلمٹ کی افادیت اور روڈ سیفٹی بارے شعور اجاگر کر نے کےلئے اسمبلی ہال چوک پمفلٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر مختلف سکول و کالجز کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور شہریوں میں ہیلمٹ کی افادیت پر مبنی پمفلٹس تقسیم کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوارشہریوںکویہ باورکروا رہی ہے کہ دوران سفر ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات اپنانے میںانہی کا ہی فائدہ ہے اور ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کےلئے ہی ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کیلئے ہراقدامات کو یقینی بنا ئےگی۔ شہریوں کی روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کےلئے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا۔ 

مزیدخبریں