واشنگٹن (این این آئی) افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین نے کہا دونوں ملک مل کر مستقبل کا روڈ میپ تیار کر رہے ہیں، امریکا اسکی حمایت کرتا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین نے کہا پاکستان اور افغانستان قیام امن کے معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک روڈ میپ پر افغان وزیر خارجہ ظلمے رسول کے حالیہ دورہ پاکستان میں پیش رفت ہوئی۔ مارک گراسمین نے کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات خوش آئند ہیں جب افغانستان اور پاکستان مذاکرات کریں گے تو امریکہ پیچھے کھڑا دیکھے گا۔
پاکستان، افغانستان ملکر مستقبل کا روڈ میپ تیار کر رہے ہیں، امریکہ اسکی حمایت کرتا ہے، گراسمین
Dec 14, 2012