کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار‘ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 61.98 پوانٹس کا اضافہ

کراچی+ لاہور(مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر)کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی جاری تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 61.98 پوائنٹس اضافے پر 16806.58 پر پہنچ گیا۔ کے ایس ای 100انڈیکس 61.98 پوائنٹس اضافے پر 16806.58 پر آگیا 16ارب 31کروڑ 38لاکھ 95 ہزار 877 روپے اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر42کھرب 20ارب 61 کروڑ 66لاکھ 16ہزار87روپے تجاوز کرگئی مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار357کمپنیوں تک رہا اس میں 210کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘122میں کمی اور25کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزملا جلا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس16.21پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4105.24 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل30لاکھ 45 ہزار 800 حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن