کراچی (آئی اےن پی) گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کے باعث برآمدات شدید متاثر ہوئی ہیں۔ سری لنکا نے پاکستان سے بیس لاکھ ڈالر مالیت کے آلو کی درآمد کے آرڈرز منسوخ کر کے بھارت کو دے دئیے جبکہ ملائیشیا نے بھی پاکستان سے پیاز کی درآمد کے آرڈرز منسوخ کرنے کی وارننگ دے دی۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل امپورٹرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گڈز ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال کے باعث معیشت کو بھاری نقصان کا سامنا ہے، وحید احمد نے کہا کینو کے ایک ہزار سے زائد کنٹینرز مختلف مقامات پر کھڑے ہیں۔ جن کی مالیت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سے زائد ہے جبکہ اڑتیس لاکھ ڈالرز مالیت کے پیاز کے پانچ سو سے زائد کنٹینرز بھی رکے ہوئے ہیں۔
گڈز ٹرانسپورٹز کی ہڑتال، سری لنکا کے درآمدی آرڈر بھارت کو منتقل، ملائیشیا کی وارننگ
Dec 14, 2012