مرکنٹائل ایکسچینج میں 8 ارب 41 کروڑ سے زائد کا کاروبار

Dec 14, 2012

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 36419 لاٹ سودے 8 ارب 41 کروڑ 98 لاکھ 30 ہزار 4 سو 15 روپے میں ہوئے مارکیٹ میں خام تیل، چاول اور گندم کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی، سونا، پام آئل، چینی کی قیمت میں کم ہوئی مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 86.28 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 32.808 ڈالر، ایک تولہ سونے کی قیمت 63919 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3241 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4129 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 44.33 اور 100 کلو گندم کی قیمت 3018 روپے پر بند ہوئی۔

مزیدخبریں