لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے 10 افسران کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ڈپٹی کلکٹر پنڈی ارباب قیصر حامد کو جرمنی کے دورے کیلئے 8 دن کی رخصت منظور کر لی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کلکٹر طاہر حبیب چیمہ کو جرمنی کے دورے کیلئے 8 دن کی رخصت دے دی گئی ہے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری امتیاز خان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کسٹم ادریس شیخ کی لاہور کسٹم (پریونیٹو) میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں.