بھارت پاکستان کو شکست دے کر بلائنڈ ٹی ٹونٹی کا چپمپئن بن گیا

Dec 14, 2012


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلے ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈکپ کا ٹائٹل میزبان بھارت کی ٹیم نے جیت لیا، ٹورنامنٹ کا فائنل 2 روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 29 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ بنگلور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے، جس میں چیتن پاٹیل نے 98 اور جے پرکاش نے 70 نمایاں رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے باﺅلنگ میں جمیل اور ادریس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 229 رنز بنا سکی، محمد جمیل نے 47، علی مرتضٰی نے 38، اکرم اور زوہیب نے 38، 38 رنز بنائے۔ پاکستان ٹیم 16 دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

مزیدخبریں