سوزن رائس نے صدراوباما کوخط کے ذریعے وزیرخارجہ نہ بننےکےفیصلےسےآگاہ کردیا ہےجبکہ امریکی صدر نےسوزن رائس کی درخواست قبول کرلی ہے۔دوسری جانب سوزان رائس اقوام متحدہ میں بطورامریکی سفیراپنا کام جاری رکھیں گی۔ سوزن رائس کا کہنا ہےکہ لیبیا کےشہربن غازی میں گیارہ ستمبرکوامریکی سفارتخانےپرحملےکےبعد انہیں تنقید کانشانہ بنایا گیا جس پرانہیں دکھ ہوا۔واضح رہے کہ سوزن رائس کوامریکی وزارت خارجہ کیلئےاہم امیدوارقراردیا جارہاتھا۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس نے وزارت خارجہ کا قلمبدان سنبھالنےسےانکارکردیا۔
Dec 14, 2012 | 11:38