شامی صدربشارالاسد کے دن گنے جاچکے ہیں، حکومت مہلک ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے جوانتہائی مایوس کن ہے۔ امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولينڈ نے کہا کہ امریکا تشدد سے پاک پرسکون فضا میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتا ہے، شام کے صدربشارالاسد عوام پرتشدد بند کریں۔ دوسری جانب روس نے بھی شامی صدرپرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد حکومت مسلسل کنٹرول اورعلاقہ کھورہی ہے۔ روس کے حکام کے مطابق شام میں موجود ہزاروں روسی شہریوں کوممکنہ طورپرملک سے نکالنے کے لیے منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن