صدراوروزیراعظم سانحہ قصبہ و علی گڑھ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرائیں تاکہ سانحہ میں ملوث دہشتگردوں اوران کے سرپرستوں کو کیفرکردارتک پہنچایاجاسکے۔ الطاف حسین

Dec 14, 2012 | 12:31

سانحہ قصبہ وعلی گڑھ کے شہداکی چھبیس ویں برسی کے موقع پراپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ قصبہ وعلی گڑھ کا سانحہ ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ اس دن دہشتگردوں نے قصبہ علی گڑھ اوراورنگی ٹاﺅن پرحملہ کرکے جدید آتشی ہتھیاروں سے بے دریغ فائرنگ کی۔ اور سینکڑوں ، معصوم بچوں ،بچیوں، نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کا قتل عام کیا۔ انہوں نے کہاکہ معصوم اوربے گناہ لوگوں کوبیدردی سے قتل کرنے والے سفاک دہشتگرد آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں۔ انہوں نے صدرزرداری اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ چودہ دسمبرانیس سو چھیاسی کے سانحہ قصبہ و علی گڑھ کی تحقیقات کراکے ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔

مزیدخبریں