گلگت میں بدھ کے روز سے دوطلبہ گروپوں میں تصادم کے بعد کشیدگی برقرارہے۔ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے جبکہ موٹرسائیکل کی سواری پر دوسرے روز بھی پابندی عائد ہے۔ سکول اور کالجز بند پڑے ہیں جبکہ ملتوی کیے گئے امتحانی پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بھی بعد میں کیا جائے گا۔ کشیدگی کے باعث قراقرم یونیورسٹی پیرتک بند رہے گی۔ دکانوں اورکاروباری مراکزمیں سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم نظرآرہی ہے۔ شاہراہ قراقرم کے گلگت، راولپنڈی سیکشن کوہرقسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے آج کھول دیاگیا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روزقراقرم یونیورسٹی میں دوطلبہ گروپوں میں تصادم کے بعد فائرنگ سے دو افراد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے تھے۔
گلگت میں دفعہ ایک سو چوالیس آج بھی نافذ ہے،سکول اور کالجز بند جبکہ موٹرسائیکل پر پابندی برقرارہے۔
Dec 14, 2012 | 12:39