برطانوی مصنف ٹولکین کے ماورائی دنیا کے مہماتی سفر پر مبنی ناول پربنی فلم دی ہوبٹ ان ایکسپیکٹڈ جرنی سینما گھروں کی زینت بن گئی۔

جان ٹولکین کے تین سو صفحات پر مبنی ناول دی ہوبٹ پرٹوٹل تین فلمیں تیار کی گئی ہیں جو اگلے دوبرسوں میں ریلیز ہوں گی۔نیوزی لینڈ میں فلمائی گئی دی ہابٹ ان ایکسپیکٹڈ جرنی کی کہانی ایک مہم جو کے گرد گھومتی ہے جو بونوں کی ایک فوج کے ساتھ اپنے اُس خزانے کی تلاش میں پہاڑ میں جاتا ہے جواس سے چھینا گیاہوتا ہے،دی ہوبٹ اَن ایکسپیکٹڈ جرنی کے اس مہم جوکواس ماوراتی سفر کے دوران مختلف واقعات کا سامنا کرناپڑتا ہے،فلم کے ڈائریکٹرپیٹرجیکسن ہے جبکہ مارٹن فری مین اوررچرڈ آرمیٹیج نے فلم میں اہم کردارادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن