اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج ججز نظر بندی کیس کی سماعت وزارت داخلہ کی جانب سے مزید وقت مانگنے پر 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔جمعہ کو عدالت نے ججزنظر بندی کیس کی سماعت کی تو چیف کمشنر اسلام آباد اور انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس (آئی ۔جی) کی جانب سے سیکورٹی صورت حال کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جبکہ وزارت داخلہ کے حکام نے جامع رپورٹ پیش کرنے کے لئے مذید وقت مانگا جس پر عدالت نے سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے استثنٰی سے متعلق دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ ،چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سے سیکورٹی صورت حال کی رپورٹ طلب کی تھی۔ سابق صدر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت 60 ججز کو نظر بند کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی۔
ججز نظربندی کیس‘ سماعت وزارت داخلہ کی طرف سے مزید وقت مانگنے پر ملتوی
Dec 14, 2013