حیدر آباد (اے پی اے) قومی عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کالاباغ ڈیم کے ایشو پر خاموش رہے تو پاکستان جہنم بن جائیگا۔ کالا باغ ڈیم کا ڈیزائن تیار ہوگیا ہے، ڈیزائن تیار ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی نے عدالت میں موقف نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا لیاقت علی خان کے دور میں بھی قتل ہوئے،سندھ میں 10ہزار افراد قتل ہوئے،کسی ایک بھی قاتل کو سزا نہیں ملی اور نہ ہی کوئی دہشت گردی گرفتار ہوا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو تنقید کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی عوام کے بجائے اپنے مستقبل کے بارے میں سوچے۔ سندھ میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا سندھ میں اب تک 10سے زائد افراد قتل کئے جا چکے ہیں اور آج تک کسی قاتل کو سزا دی گئی اور نہ ہی کسی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔