سکیورٹی کا کوئی روٹ نہ لگایا جائے جسٹس تصدق کا پروٹوکول لینے سے انکار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس تصدق نے ہدایت کی ہے کہ میرے لئے سکیورٹی کا کوئی روٹ نہ لگایا جائے۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی آمد و رفت کے لئے ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ موٹر کیڈ میں 35 اہلکاروں پر مشتمل سات گاڑیاں شامل ہیں۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ میرے لئے پروٹوکول سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن