جسٹس (ر) افتخارکو سکیورٹی خدشات بلٹ پروف گاڑی، پروٹوکول کیلئے کیبنٹ ڈویژن کو ہدایت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + نوائے وقت نیوز)  وزارت داخلہ  نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سکیورٹی کیلئے احکامات جاری کر دئیے،  جسٹس (ر)  افتخار  کو بلٹ پروف  گاڑی اور پروٹوکول  دینے کیلئے  کیبنٹ  ڈویژن کو بھی ہدایت کر دی گئی۔  پولیس کو ہدایت کی ہے کہ  افتخار محمد چودھری کو مناسب  سکیورٹی دی جائے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ  نے وزارت داخلہ کو خط  میں  بلٹ پروف گاڑی  اور فول  پروف سکیورٹی   فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ رجسٹرار  کے مطابق سابق  چیف جسٹس  کو شدید سکیورٹی  خدشات  لاحق ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی سکیورٹی  کیلئے رینجرز  اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔ قانون کے مطابق جو سکیورٹی بنتی ہے  وہ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن