امریکی اقدامات کیخلاف احتجاج، ایران کا نیوکلیئر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

تہران (اے ایف پی) ایران نے امریکہ کی جانب سے بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں پر بطور احتجاج عالمی طاقتوں سے نیوکلیئر معاملے پر مذاکرات ختم کر دئیے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ گذشتہ ماہ ہونے والے تاریخی معاہدے کی روح کے خلاف عمل کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی فارن پالیسی کی چیف آشٹن کیتھرین نے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے مذاکرات جلد شروع ہونگے۔ ایران کے نیوکلیئر معاملات کے اعلیٰ مذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کی کوششیں معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔ ایران اس معاملے پر مناسب جواب چاہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن