سندھ حکومت 18 جنوری کو بلدیاتی انتخاب پر رضامند، گورنر نے آرڈیننس کی منظوری دیدی

Dec 14, 2013

کراچی (اے این این+ نوائے وقت نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے اپنے فیصلے سے دستبردار ہوگئی  اور صوبے میں18 جنوری کوانتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کردی۔ یہ فیصلہ وزیر اعلی ہائوس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے حکومت کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ انتخابات کرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ قائم مقام گورنر سندھ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی ہے۔ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 16 دسمبر 2013ء سے ہوگا۔

مزیدخبریں