مشرف نے شریف الدین پیرزادہ کی سربراہی میں وکلاء کی ٹیم بنا دی، احمد رضا قصوری، ابراہیم ستی، انور منصور، وقار رانا شامل

Dec 14, 2013

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت میں اپنے خلاف سنگین غداری کے الزام میں چلنے والے مقدمہ میں دفاع کے لیے معروف وکیل شریف الدین پیرزادہ کی سربراہی میں وکلا کی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق شریف الدین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قائم وکلاء کے پینل میں احمد رضا قصوری ایڈووکیٹ، ابراہیم ستی ایڈووکیٹ، انور منصور ایڈووکیٹ اور وقار رانا ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ شریف الدین پیرزادہ پرویز مشرف کے دور میں صدارتی مشیر تھے، احمد رضا قصوری اور ابراہیم ستی ان کے خلاف دیگر مقدمات میں ان کے وکیل ہیں، وقار رانا ایڈووکیٹ سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ حامد خان ایڈووکیٹ کے جونیئر ہیں۔

مزیدخبریں