منموہن‘ سلمان خورشید سے ملاقات‘ ڈرا دھمکا کر سیکورٹی معاہدے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا : کرزئی

منموہن‘ سلمان خورشید سے ملاقات‘ ڈرا دھمکا کر سیکورٹی معاہدے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا : کرزئی

نئی دہلی (اے ایف پی) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی جس میں دیگر امور کے علاوہ امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ افغان صدر نے کہا ہے کہ مجھے ڈرا دھمکا کر امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ نئی دہلی میں بھارت کے این ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جارحانہ بیانات سے کام نہیں چلے گا ہم ایسی قوم نہیں جو دھمکیوں کے آگے جھک جانے کے حوالے سے جانی جاتی ہو، اگر وہ یہ بات تسلیم نہیں کرتے تو انکی مرضی لیکن ان کیلئے یہی بہتر ہو گا کہ وہ یہ بات تسلیم کرلیں، ہم سکیورٹی معاہدے پر صرف اسی صورت میں دستخط کریں گے جب ہمیں یقین ہوجائے کہ ہمارے دستخط کرنے سے امن اور سکیورٹی آئیگی۔ کرزئی کا م¶قف ہے کہ سکیورٹی معاہدے پر اپریل میں صدارتی انتخابات کے بعد ہی دستخط کئے جا سکتے ہیں۔ اس مجوزہ معاہدے کے تحت 12 ہزار امریکی فوجی 2014ءکے بعد بھی افغانستان میں قیام کریں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید ابرارالدین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کرزئی کی وزیراعظم منموہن اور وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات میں سکیورٹی معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک اسے استحکام اور تحفظ کیلئے اہم سمجھتے ہیں تاہم ترجمان نے اس سے انکار کیا کہ کرزئی پر دستخط کرنے کیلئے کوئی دبا¶ ڈالا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کے افغانستان سے تعلقات تین اہم نکات پر مبنی ہیں ہم انہیں کچھ کرنے کیلئے نہیں کہتے اور نہ ہی کسی معاملے پر فیصلہ صادر کرتے ہیں۔ بھارتی ترجمان نے کہا کہ افغان صدر ایک دانشمند رہنما ہیں جو بخوبی جانتے ہیں کہ افغان عوام کیلئے کیا چیز بہتر ہے۔ افغان صدر کرزئی نے بھارتی ٹی وی کے اسلحہ کی فراہمی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ہم نے یہ معاملہ بھارت پر چھوڑ دیا ہے۔
کرزئی / ملاقات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...