لاہور (ثناءنیوز) پنجاب میں الیکشن ٹریبونل نے پی پی 136 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے یہ نشست عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے کرنل (ر) شجاعت علی خان نے جیتی تھی۔ نارووال کے حلقہ پی پی 136 کے آزاد امیدوار محمد وسیم نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کرنل( ر ) شجاعت علی خان کو مسلم لیگ (ن) نے اپنے اختیارات استعمال کر کے سرکاری افسران کے ذریعہ لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ووٹ ڈلوائے اگر دوبارہ گنتی کی جائے تو پردہ فاش ہو جائے گا۔ الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم علی ملک نے درخواست گزار کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ( ر ) ملک غلام حسین کی سربراہی میں کمیشن مقرر کر دیا جو دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کر کے رپورٹ جلد از جلد ٹربیونل کو بھجوانے کا پابند ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار دوبارہ گنتی کے لئے آنے والے 20 لاکھ روپے کے اخراجات کمشن کو ادا کرےگا۔
دوبارہ گنتی
پی پی 136 نارووال میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم، کمشن قائم
پی پی 136 نارووال میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم، کمشن قائم
Dec 14, 2013