ہزار سی سی تک 750، دو ہزار سی سی سے زائد والی گاڑیوں پر 8 ہزار روپے ٹیکس عائد، نوٹیفکیشن جاری

ہزار سی سی تک 750، دو ہزار سی سی سے زائد والی گاڑیوں پر 8 ہزار روپے ٹیکس عائد، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے این این) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موٹر وہیکل ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 1000 سی سی تک کے گاڑی مالکان کو 750 روپے اور 2000 سے زائد سی سی والوں کو 8 ہزار روپے سالانہ ادا کرنا ہونگے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر وہیکل ٹیکس کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اب 1000 سی سی تک گاڑیوں پر سالانہ 750 روپے ٹیکس ہو گا جبکہ 1000 سے 1199 سی سی تک گاڑیوں پر سالانہ 1250، 12 سو سے 1299 سی سی گاڑیوں پر 1750 روپے، 13 سو سے 1599 سی سی گاڑیوں پر سالانہ 3 ہزار ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ اسی طرح 1600 سے 1999 سی سی تک کی گاڑیوں پر سالانہ 4000 ہزار روپے اور 2000 سے زائد سی سی کی حامل گاڑیوں پر سالانہ 8 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ ٹیکس کی ادائیگی کا طریقہ کار وہی ہو گا جو پہلے سے نافذ العمل ہے۔
گاڑیوں پر ٹیکس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...