ایران کا بحیرہ اومان کے راستے بھارت کوگیس کی فراہمی سے اتفاق

ایران کا بحیرہ اومان کے راستے بھارت کوگیس کی فراہمی سے اتفاق

تہران (اے پی پی) ایران نے اصولی طور پر بحیرہ اومان کے راستے گہرے پانی میں پائپ لائن کے ذریعہ بھارت کوگیس کی فراہمی پر اتفاق کرلیا ہے، ایران سے گیس کی خریداری کےلئے تین بھارتی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت منعقد ہوئی جس میں اصولی طور پر ایک معاہدے پر اتفاق کرلیا گیا۔ یہ باتیں نیشنل ایران گیس ایکسپورٹ کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ علی امیرانی نے مقامی ٹی وی چینل کو بتائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک ماہ کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد گیس کی فروخت اور قیمت کے بارے میں بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔
ایران گیس

ای پیپر دی نیشن