کراچی(آئی این پی) سٹینگز بینڈکے روح رواں بلال مقصودنے کہاہے کہ ہندوستانی صدرنے ہمیں امیدسے زیادہ محبت اورعزت سے نوازا۔بھارتی ایوان صدر میں گاناہمارے لئے کسی اعزازسے کم نہیں ہے۔ بھارتی ایوان میں پاکستانی جھنڈے کالہرانایادگارلمحہ تھا۔ وہ بھارت میں کامیاب کنسرٹ کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم گانے کے لئے اسٹیج پرگئے تو ہمیں کہاگیاکہ آپ لوگ جب ہندوستانی صدر اسٹیج پر آئیں تو ان سے بات نہیں کرینگے نہ ہی ہاتھ ملائینگے مگرجب تقریب کااختتام ہوا تو صدر خود سٹیج پر آئے اورکافی دیرتک ہم سے گفتگوکرتے رہے۔ کچھ دیربعدوہ چائے پر ہمیں ملے اور اپنی گفتگوکے دوران انھوں نے کہاکہ ہم نے اس سے قبل اتنا خوبصورت ایونٹ نہیں دیکھا۔بھارتی صدر کے الفاظ پاکستان کی موسیقی کی تعریف بہت سنی تھی آج خود سنا اور دیکھا تو یقین آگیا سن کر نیا جذبہ پیدا ہوا۔
بھارتی ایوان صدر میں پاکستانی پرچم لہرانا یادگار لمحہ تھا : سٹینگز بینڈ
Dec 14, 2013