اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ٹیکس ریفارمز کمشن کو ایف بی آر کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے بارے میں پریزنٹیشن دی جائیگی۔ ٹیکس ریفارمز کمشن کا دو روزہ اجلاس 15اور 16دسمبر کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ہو گا۔ ایف بی آر تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ریونیو کے متوقع شارٹ فال کے بارے میں بتائے گا۔ وزیر خزانہ نے ٹیکس ریفارمز کمشن قائم کر رکھا ہے جو اپنی سفارشات حکومت کو دیگا، بجٹ تیاری انہی سفارشات کی روشنی میں کی جائیگی۔
ٹیکس ریفارمز کمشن کا اجلاس کل اور پرسوں ہوگا
Dec 14, 2014