اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کو30جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے گوشواروں کے ساتھ10 بلین روپے زائد ریونیو حاصل ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر میں ہاتھ سے پرُ کرتے جمع کرائے جانے والے گوشواروں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ساڑھے سات لاکھ گوشوارے داخل ہوئے جن کے ہمراہ جمع کرایا جانے والا ریونیو گزشتہ سال کے مقابلے میں10بلین روپے زائد ہے۔