حنیف عباسی کی جانب سے ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ عمران کی 22 دسمبر کو عدالت میں طلبی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ایک ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج عبدالستار لنگاہ نے عمران خان کو 22 دسمبر کو اصالتاً یا وکالتاً عدالت میں حاضر ہونے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ حنیف عباسی کے وکیل ملک غلام مصطفیٰ کنڈوال نے اپنے موکل حنیف عباسی پر منشیات فروشی کا الزام لگانے پر 21 اکتوبر کو عمران خان کو الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے معافی مانگنے یا جواب دینے کا نوٹس دیا تھا مگر عمران خان نے ایسا نہیں کیا۔ ہتک عزت کے دعویٰ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر انہیں منشیات فروش اور جعلی دوائیاں بنانے والا کہا جس سے ان کا استحقاق مجروح ہوا اور شہرت کو نقصان پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...