زمین سے 50 کروڑ کلو میٹر دور دمدار ستارہ ”67 پی“ اندازے سے زیادہ سرمئی

لندن (بی بی سی) خلائی جہاز روزیٹا سے موصول ہونے والی پہلی رنگین تصویر سے لگتا ہے کہ زمین سے 50 کروڑ کلومیٹر دور 67 پی دمدار ستارہ ماہرین کے اندازے سے زیادہ تاریک ہے اور اس کا رنگ ایک جیسا ہی ہے۔ پہلی تصویر کو بڑی احتیاط کے ساتھ ماہرین نے سرخ، سبز اور نیلے رنگوں کے مختلف فلٹرز سے بھی گزار کے دیکھا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 67 پی ایک رنگ کا ہے اور یہ رنگ سرمئی ہے۔ یہ تصویر دمدار ستارے پر ایک روبوٹ اتار کر خلائی تحقیق میں ایک نیا باب رقم کرنے والے روبوٹ فیلے پر لگے ہوئے ’اوسرس‘ کیمرے نے کھینچی ہے۔ اس تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ 67 پی ’کوئلے کی طرح سیاہ‘ ہے اور اس دمدار ستارے کی سطح حیرت انگیز حد تک ہموار ہے۔ روزیٹا پر لگے ہوئے اوسرس کیمرے کی تصاویر پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ہولگر شیئرکس کے بقول ’اوسرس روزیٹا کی آنکھ ہے۔ تاہم یہ کیمرا انسانی آنکھ سے مختلف ہے جس کی وجہ سے رنگین تصویر حاصل کرنے کے لیے آپ کو تین مختلف رنگوں میں اتاری گئی تصاویر کو ملا کر دیکھنا پڑتا ہے۔
67 پی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...