لاہور (نیوز رپورٹر) مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔ دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا ہے۔ 20 روپے اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 250 اور 1000 روپے کمرشل سلنڈر میں اضافہ ہوگیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کر کے مارکیٹنگ کمپنیاں اوگرا قانون اور ایل پی جی پالیسی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ اوگرا قانون اور ایل پی جی پالیسی کے مطابق ملک بھر میں گیس کی فی کلو قیمت 95 روپے فی کلو ہونی چاہئے۔ حال ہی میں لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز نے قیمت میں 7000 روپے فی میٹرک ٹن کمی کر دی تھی جس کے بعد لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز کی قیمت 60000 روپے فی میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت 563 ڈالر فی میٹرک ٹن ہے۔
ایل پی جی
مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 20 روپے اضافہ کردیا
Dec 14, 2014