لاہور (خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی انجیوگرافی تسلی بخش نہیں۔ 2 والو جزوی طور پر بلاک ہیں، مزید ٹیسٹ ہونگے اور علاج جاری رہے گا۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے 6 ماہ مکمل ہونے پر 17دسمبر کو شروع ہونے والے احتجاج سے براہ راست خطاب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم فی الحال ڈاکٹرز انہیں اس کی اجازت نہیں دے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ہر طرح کے دباﺅ ا ور مشقت طلب سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔
طاہرالقادری