لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈنے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں کیلئے سولہ کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔کپتان مصباح الحق کی میڈیکل رپورٹس آنے تک کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔عمرگُل اور بلاول بھٹی کو ڈراپ کردیا گیا ہے، جبکہ آل رائونڈر انور علی اور لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیم کا حصہ ہونگے۔ سولہ رکنی ٹیم میں احمد شہزاد، انور علی،اسدشفیق، محمد حفیظ،حارث سہیل، مصباح الحق (کپتان)، محمد عرفان،ناصر جمشید،سرفراز احمد(وکٹ کیپر)،شاہد آفریدی، سہیل تنویر،عمر اکمل، وہاب ریاض،یاسر شاہ، یونس خان اور بابر اعظم شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز‘ قومی سکواڈ سے عمرگل‘ بلاول بھٹی آؤٹ
Dec 14, 2014